پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی گئی تھی، جسے الرٹ تعینات رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر جارحیت کا پاک فوج مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور ملکی فضائی و زمینی سرحدوں کی مکمل نگرانی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جنگی طیارے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، مار گرائے۔ اس کارروائی کے دوران ایک بھارتی جاسوس ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔ پاک فوج کی بروقت اور موثر کارروائیاں دشمن کی دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہی ہیں۔