لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ روڈ کے علاقے 75-بی ٹاؤن 2 میں واقع ایک ہوسٹل کے کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر و ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کمرے میں موجود سامان میں لگی، جس کے باعث دھواں پھیل گیا۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیاریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔