قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے کلالاں والا ٹول پلازہ کی توڑ پھوڑ ، ایس ایچ او کو زخمی ، ٹول پلازہ کی لاکھوں روپے کی رقم چھیننے، کارسرکار میں مداخلت کرنے اورقومی شاہراہ پر جلاوٓ گھیراوٓ کرنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر پھول نگر طارق محمود نے مقدمہ درج کر ایا کہ اطلاع ملنے پر کلالاں والا ٹول پلازہ پر پہنچا تو فیکٹری ورکرز مشتعل ہوکر ٹول پلازہ کی توڑ پھوڑ کررہے تھے ،سمجھانے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے زخمی کردیا۔ مزید نفری موقع پر پہنچی تو ملزموں طارق، نوید کو 25افراد کے ہمراہ موقع سے گرفتار کیاجبکہ لیڈی کانسٹیبل نے 25 خواتین کو موقع پر پکڑ لیا۔