سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے جسٹس محسن کیانی

جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا‘اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے:کیس کی سماعت میں ریمارکس
اسلام آباد(آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے  جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں  سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔بعدا زاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی