پاکستان کا سائبر وار میں بڑا وار، بھارتی حساس ویب سائٹس ہیک، دہشتگردی کے ثبوت منظر عام پر

پاکستان کا سائبر وار میں بڑا وار، بھارتی حساس ویب سائٹس ہیک، دہشتگردی کے ثبوت منظر عام پر

بھارتی بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کے تحت سائبر محاذ پر بھی کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی دفاعی و جوہری اداروں کی متعدد اہم ویب سائٹس ہیک کر لیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی "آسام رائفل"، "ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی"، اور "انڈین ڈیفنس پروڈکشن" سمیت متعدد اہم سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا نہ صرف ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا بلکہ ان ویب سائٹس پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت اور خفیہ آپریشنز کے شواہد بھی نمایاں کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق انڈین ڈیفنس پروڈکشن پورٹل سے حاصل کردہ ڈیٹا میں کئی خفیہ منصوبے، دفاعی معاہدے اور بھارتی سرزمین پر دہشتگردی سے متعلق ریکارڈ شامل ہے۔
یہ کارروائی بھارت کی سائبر سیکیورٹی کے بلند دعووں کو زبردست دھچکا دینے کے مترادف ہے، جس سے دنیا کے سامنے بھارت کی ٹیکنالوجی اور شفافیت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سائبر ردعمل صرف آغاز ہے، اگر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری رہیں تو مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔