کراچی: دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر

کراچی: دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر

کراچی کے علاقے دو دریا میں باپ کی اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس نے شہریوں کو افسردہ کر دیا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ سمندر میں داخل ہوتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد تینوں پانی میں ڈوبنے لگتے ہیں، جبکہ موقع پر موجود شہری اس منظر کی ویڈیو بناتے رہے لیکن کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی۔یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 4 روز قبل پیش آیا تھا جب ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگائی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے تینوں کی لاشیں نکال لی تھیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں والد اور اس کے 2 بچے شامل تھے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اس اقدام کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔شہریوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مقامات پر ریسکیو اور سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے۔