جیکب آباد ایئر بیس پر بھارتی ڈرونز کا حملہ ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی

جیکب آباد ایئر بیس پر بھارتی ڈرونز کا حملہ ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی

پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں جیکب آباد ایئر بیس پر بھارتی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق، دو سے تین بھارتی ڈرونز کو ہدف بنایا گیا اور ان کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔جیکب آباد جمس ہسپتال کے قریب ایک بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ ڈرون گرنے کے بعد بڑی تعداد میں شہری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پاک فوج کی بہادری پر نعرے بازی کرتے ہوئے قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ شہریوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا اور بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا۔