پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 4 ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔
یہ ڈرونز گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے، جو کہ آبادی کے قریب زرعی زمینوں پر گرے، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے بھارتی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ان ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بہاولنگر میں بھی پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرون کو تباہ کیا تھا۔ 7 اور 8 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے گئے تھے، جنہیں پاکستانی فورسز نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا تھا۔