پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گی۔
ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمرشل و نجی پروازوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے فلائٹ شیڈول کی تصدیق کریں۔ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔