ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کو نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت دی
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، سفارتی عملے کو پاکستان میں جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔اس ایڈوائزری کے چند گھنٹوں بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ ضروری ہے۔
انہوں نے خطے میں امن کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" کا آغاز کیا ہے، جس کے دوران بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔