نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی حکام کی تحویل میں موجود پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستانی اور ایرانی سمندری عملے کی باحفاظت واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امریکی حکام سے 11 پاکستانی اور 20 ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں مدد کی درخواست کی ہے۔ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے، اور دونوں ممالک اس صورتحال پر قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ امریکی اور دیگر فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور جلد وطن واپسی یقینی بنائی جا سکے۔