فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کے لئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہو سکے گی
پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے:مریم نواز کی سفیر کی ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)فیک نیوزکے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بر وقت درست خبر سے آگاہ کریں گے،فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہو سکے گی ۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک سونپ دیا،جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لییاسپیشل فنڈز کے قیام کی تجویز دی،انٹرنل سیکیورٹی ونگ کے لیے فنڈز کے قیام کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔دریں اثناء ) وزیراعلی پنجاب سے فن لینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلی سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے، فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فن لینڈ اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے