پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، پیٹرولیم لیوی کے نام پرعوام سے 1.02 کھرب نکلوائے گئے
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، قیمتوں پر آئی ایم ایف کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے،عالمی قیمتوں کو جواز بناکر اصل وجوہات عوام سے چھپائی گئیں، پیٹرولیم لیوی کے نام پر گذشتہ سال عوام سے 1.02 کھرب نکلوائے گئے، فیک نیوز وچ ڈاگ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔عالمی ایجنسی فیک نیوز واچ ڈاگ کا پاکستان سے متعلق تفصیلی وائٹ پیپر جاری کیاگیا ہے۔وائٹ پیپر پیٹرولیم سے متعلق جھوٹ'' کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل ہے ۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق پاکستان میں حقیقی قیمت چھپا کر عوام کو اندھیرے میں رکھا جاتا ہے، قیمتوں پر آئی ایم ایف کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے، عالمی قیمتوں کو جواز بناکر اصل وجوہات عوام سے چھپائی گئیں۔ فیک نیوز وچ ڈاگ کے مطابق سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی، سال 2000 پاکستان میں پٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تھی، 2025 میں قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا، ہر لیٹر پٹرول پر 103 روپے لیوی اور ٹیکسز سے عوامی استحصال جاری ہے۔