لاہور(آئی این پی ) لاہور کی سیشن عدالت نے نجی کالج میں طالبہ کی مبینہ زیادتی کی وائرل خبر پر ایف آئی اے کے مقدمے میں ایاز میر ،نعیم بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سیشن جج سیلمان گھمن نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ صحافی شاکراعوان ،ایاز امیر ،نعیم بخاری ،مقدس فاروق سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے