لاہور میں بھارتی ڈرون کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور(آئی این پی)لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے ڈرون کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے،بیدیاں روڈ کے قریب بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے دشمن کے ڈرون کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔