8 اور 19 جنوری کی درمیانی رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،آئی ایس پی آر
ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ڑوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیانی رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ توقع ہے افغان حکومت دہشتگرد کارروائیوں کیلئے اپنی سر زمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔