22 اور 23 جنوری کی رات خوارج پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے،سمبازہ میں گھیرلیا گیا
ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں پاک افغان سرحد سے اندر داخل ہوئے چھ خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق 22 اور23 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا، خوارج پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انہیں گھیرلیا۔سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا نتیجتاً چھ خوارج جہنم میں بھیجے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔