افغانستان سے ڈرون حملہ‘پاکستان نے8مار گرائے کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

 4ڈرونز  طورخم  بارڈ  سے ملحقہ علاقوں  اور 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے‘بری فوج  اور پاک فضائیہ نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا 
افغان صوبے ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج  نے دراندازی کی کوشش کی‘ پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں‘ مارٹرز اور دیگر اسلحہ سے بلااشتعال فائرنگ‘فورسز کے جواب پر طالبان چوکیاں چھوڑکرفرار
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک‘ہلاک دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقیکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی‘کوئٹہ میں  پولیس چوکی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد‘کوئٹہ  (آئی این پی)اکستان نے افغان طالبان رجیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے۔ بدھ کی صبح   افغان طالبان  رجیم کی جانب سے 8ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے  تمام ڈرونز  گرا دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے  تمام ڈرونز  گرا دئیے افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے  شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4ڈرونز  طورخم  بارڈ  سے ملحقہ علاقوں  اور 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، یہ دراندازی افغان طالبان رجیم  کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تمام ڈرونز  پاک فضائیہ کے فعال دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان بارڈر پر پاک فضائیہ کے زیرِ نگرانی تشخیصی اور دفاعی نظام ہمہ وقت تیار اور فعال ہے۔پاک فوج نے کرم سیکٹر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج  نے دراندازی کی کوشش کی جنہیں بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتن الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقیکنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی جبکہ کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔