فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار، سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(آن لائن)پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرارہوگئے۔خارجی دہشتگردوں سے تیار شدہ 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشتگردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔