بھارتی میڈیا کے منہ میں خاک، لاہور، کراچی اور نیویارک پرقبضے کا دعوی کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے "فالس فلیگ آپریشنز" کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ "دی وائر" تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے‘ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا چینل "آج تک" نے لاہور، "زی نیوز" نے کراچی اور "ریپبلک" نے نیویارک کو اپنی خبروں میں "فتح" کر لیا، جو سراسر بے بنیاد دعوے ہیں۔ عوام میں ان خبروں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے،