ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں: محمود خان اچکزئی

ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں: محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ایران کے خلاف جارحیت اور حالیہ حالات پر پارلیمنٹ کی غیر فعال رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے، لیکن ہم اس معاملے پر خاموش بیٹھے ہیں، جو کہ خطے کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔اچکزئی نے کہا کہ خطہ جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر پارلیمنٹ نے اس پر کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے زور و زر کی بنیاد پر کام کیا ہے اور موجودہ حالات میں وہ ملک کو مناسب طریقے سے نہیں چلا سکتی۔اپوزیشن لیڈر نے پیٹرول اور دیگر معاشی مسائل پر حکومت کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی، بتایا کہ اپوزیشن یہ مسائل اٹھانا چاہتی ہے لیکن اجلاس کو بار بار ملتوی کر دیا جاتا ہے، جو کہ عوام کے لیے قابل قبول نہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس میں اچکزئی کو مشورہ دیا کہ اگر اپوزیشن اتفاق رائے کے ساتھ تحریک لائے تو وہ منظور ہو سکتی ہے، اور یہ کام اپوزیشن کا ہے کہ وہ اسے آگے بڑھائے۔