رکن پنجاب اسمبلی سنبل مالک کے بیٹے کاسرکاری سکول میں داخلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی سنبل مالک نے اپنے بیٹے کو  گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ لاہور کی جماعت نہم میں داخل کرادیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا وزیراعلٰی مریم نواز کے وڑن کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہی اقدامات سے متاثر ہو کر انہوں نے بیٹے کیلئے سرکاری تعلیمی ادارے کا انتخاب کیا۔ سرکاری سکول معیاری تعلیم دے رہے ہیں اور والدین بچوں کو سرکاری اداروں میں داخل کروائیں۔سید عبدالواحد پرنسپل سنٹرل ماڈل سکول نے سنبل مالک کے اس اقدام کو سراہااور کہا سکول انتظامیہ طلبہ کو معیاری تعلیم وماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔