لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے والا گینگ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کرلیا گیاملزمان شادمان مارکیٹ اور لکشمی چوک کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ترجمان سیف سٹیز کے مطابق واردات کی اطلاع ملتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے ملزمان کی موومنٹ ٹریس کی۔ سیف سٹی کیمروں سے موٹر سائیکل کی مختلف مقامات پر نشاندہی کی گئی، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیاسیف سٹی نے موبائل چھیننے والے گینگ کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے موبائل فون چھین رہے ہیں۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے جرائم کی فوری ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ سڑک پر موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کریں اور بازار یا ہجوم والی جگہوں پر اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں