رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 13 جنوری تک ملتوی

لاہور (آئی ین پی )رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل ریفرنس پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔