چودھری شوگر ملز کیس نوازشریف اور مریم کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں:نیب عدالت کا تحقیقات بند کرنیکا حکم

کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے:جج احتساب عدالت‘ نیب نے  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا
لاہور‘اسلام آباد(کورٹ رپورٹر‘آئی این پی)احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔جج رانا عارف ے نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا  کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔نیب پراسیکیوٹر انتخاب نے دلائل میں موقف پیش کیا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کوئی قابل اعتراض شواہد موجود نہیں۔قبل ازیںقومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا۔نیب کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف انکوائری ختم کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار میں مداخلت کی، چودھری  شوگر ملز کیس نجی نوعیت کا ہے، اس میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تفتیش میں مریم نواز کے خلاف کرپشن یا کرپٹ پریکٹس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔نیب کی درخواست میں کہا گیا ہیکہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے سیکشن 31 بی (1) کی غلط تشریح کی، چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس دائر کرنے سے پہلے کسی بھی کارروائی کو ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار ہے