پرویز خٹک: وفاقی کابینہ میں شمولیت، ن لیگی رہنما ناخوش

لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے 16 سالوں سے خٹک سے بات تک نہیں کی:اختیار ولی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی کے کچھ رہنماوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر ن لیگ کے کچھ رہنماوں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے انہوں نے 15، 16 سالوں سے پرویز خٹک سے بات تک نہیں کی۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔