ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد قوم کے نام اپنا پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا:ایران اپنے شہداء کے نقش قدم پر ہمیشہ چلتا رہے گا۔وحشی مغربی قوتوں کے خلاف مزاحمت آخری فرد تک جاری رہے گی۔ایرانی عوام کو پیغام دیا کہ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں، اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہے۔ایرانی قوم اپنے اصولوں پر قائم رہے گی اور کبھی نہیں ٹوٹے گی۔ان کے اس بیان سے یہ واضح ہوا کہ ایران کی نئی قیادت مغربی اثرات کے خلاف سخت موقف پر قائم ہے اور قومی اتحاد اور مزاحمت پر زور دے رہی ہے۔