جی7 کے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کے اشارے پر عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمت 119 سے 97 ڈالر فی بیرل تک آگئی

جی7 کے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کے اشارے پر عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمت 119 سے 97 ڈالر فی بیرل تک آگئی

آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل تنصیبات پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 21.25 ڈالر اضافے کے بعد 119.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 119.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوگیا۔

بعد میں جی7 ممالک کی جانب سے تیل کے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کے اشاروں کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی:

برینٹ تیل کی قیمت 119.50 ڈالر سے کم ہوکر 98.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95.65 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

جی7 وزرائے خزانہ کا فرانس کی صدارت میں ورچوئل اجلاس ہوا۔عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق رکن ممالک کے پاس 1.2 ارب بیرل سے زائد سرکاری ہنگامی ذخائر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ 600 ملین بیرل صنعتی ذخائر بھی موجود ہیں۔یہ ذخائر پہلے 2022 میں روس-یوکرین جنگ کے بعد بھی استعمال کیے گئے تھے۔

ایران کے جنوبی ساحل کے قریب واقع آبنائے ہرمز تقریباً ایک ہفتے سے بند ہے۔دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل اور بڑی مقدار میں گیس روزانہ اسی راستے سے گزرتی ہے، اس لیے عالمی منڈی میں شدید تشویش پیدا ہوگئی۔