عالمی منڈی میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 94.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا

عالمی منڈی میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 94.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل 44 سینٹ سستا ہو کر 94.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی کم ہو کر 90.59 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی آبنائے ہرمز کی صورتحال میں بہتری کی توقع کے باعث سامنے آئی ہے، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کے مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ برینٹ خام تیل عالمی سطح پر ایک اہم بینچ مارک ہے، جس کی بنیاد پر یورپ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔