اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں خام تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ آئل 18 سینٹ (0.26 فیصد) کمی کے ساتھ 69.49 ڈالر فی بیرل پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ (0.18 فیصد) کمی سے 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔جمعہ کو دونوں بینچ مارکس میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق اگرچہ اوپیک پلس نے ستمبر میں پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن حقیقی پیداوار میں اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ بعض رکن ممالک پچھلے اضافے کے بعد اپنی پیداوار میں کمی کر چکے ہیں۔