مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، مودی کی خارجہ پالیسی پر عالمی سطح پر سوالات

نئی دہلی / لندن (آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں بھارت کی خارجہ پالیسی ایک بار پھر عالمی مباحثے کا موضوع بن گئی ہے۔ برطانوی جریدے "دی مڈل ایسٹ آئی" نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت کے ایران اور اسرائیل کے حوالے سے مؤقف پر کئی اہم سوالات اٹھاتے ہوئے اسے متضاد اور غیر واضح قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت ایک طرف ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اس کی پالیسیوں اور سفارتی اقدامات سے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی قربت ظاہر ہوتی ہے۔ جریدے نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران میں جنگی صورتحال پیدا ہونے سے محض چند روز قبل اسرائیل کا دورہ کیوں کیا