نئی دہلی (آ ن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی کے اثرات بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرنے لگے ہیں، جس سے توانائی کے بحران، ترسیلاتِ زر میں کمی اور کرنسی پر دباؤ جیسے مسائل نے بھارتی معیشت کو کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی بھارت کے توانائی کے شعبے اور ترسیلاتِ زر جیسے اہم معاشی ستونوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے