زبانی معاہدوں سے متعلق مقدمات میں سخت معیارِ ثبوت لاگو ہوگا:ریمارکس‘لاہور ہائیکورٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے زبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر تے ہوئے قرار دیا ہے صرف قبضہ یا طویل عرصے تک زمین اپنے پاس رکھنے سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی، زبانی معاہدوں سے متعلق مقدمات میں سخت معیارِ ثبوت لاگو ہوگا۔عدالتِ عظمیٰ نے درخواست گزار غلام علی کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے تحریری فیصلہ جاری کیاہے،جس میں زبانی معاہدہ ثابت کرنے کیلئے تاریخ، وقت، مقام، شرائط اورگواہان کی تفصیل لازمی ہے،سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔