تاریخی مہنگائی اور بدحالی کی بنیادی وجہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے‘عالیہ حمزہ

معاشی بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر عوام کو ان کا حقیقی جمہوری حق دیا جائے
لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان جس تاریخی مہنگائی، معاشی بدحالی اور عوامی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، اس کی بنیادی وجہ عوامی مینڈیٹ کی توہین اور فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر عوام کو ان کا حقیقی جمہوری حق دیا جائے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کی جائے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف پنجاب ڈاکٹر علی عمران ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ملک میں معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور مہنگائی پر کنٹرول دیکھنے میں آیا تھا، مگر موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہر شعبہ شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے