بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم ہوں گے،سردارسلیم حیدر

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ،یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا:گورنر پنجاب 
لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا، پارٹی نے جمہوریت کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں، اب وقت ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کے دوران کہی ۔گورنر نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو گورنر ہائوس لاہور طلب کر کے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا اور اسمبلی میں عوامی مسائل اجاگر کرنے کی ہدایات جاری کیں