ایران امت مسلمہ کے ساتھ نہ بگاڑے، اپنا بدلہ امریکہ سے لے، دشمنوں میں اضافہ نہ کرے
لاہور(آن لائن)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سرپرست اور اے آرڈی کے سابق سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے سعودی عرب کے وزیر دفاع سے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات کے بعد ایرانی صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان کی طرف سے خلیجی ریاستوں پرحملے روکنے کا بیان خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ ایران امت مسلمہ کے ساتھ نہ بگاڑے، اپنا بدلہ امریکہ اور اسرائیل سے لے اور اپنے دشمنوں میں اضافہ نہ کرے۔ ایران کی عبوری کونسل کے عرب ممالک سے جنگ بندی کے فیصلے سے بہتر فضا قائم ہوگی