اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کے ذخائر پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مبینہ شدید بمباری کے نتیجے میں ایران کو سنگین ماحولیاتی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں فی الحال اس کے براہِ راست اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تہران اور اس کے گرد و نواح میں رپورٹ ہونے والی سیاہ تیزابی بارش اس ماحولیاتی آلودگی کی ایک ممکنہ علامت ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تہران جغرافیائی طور پر پاکستان کے شمال مغرب میں واقع ہے، اس لیے اگر آلودگی کے اثرات پھیلتے بھی ہیں تو ان کا رخ زیادہ تر افغانستان کی جانب ہو سکتا ہے۔مزید بتایا کہ ایران کا جنوبی علاقہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے قریب واقع ہے، تاہم تہران میں پیدا ہونے والی آلودگی کا پھیلا فی الحال وسیع علاقے تک نہیں دیکھا جا رہا۔ تیل کے ذخائر میں آگ لگنے سے کاربن کے اخراج میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بالائی فضائی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث فضا میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت بھی بڑھ سکتی ہے