کے پی پولیس کی یونیفارم میں تبدیلی ، سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے لازمی قرار

یکم جولائی 2026 سے اپنی سرکاری وردی کے ساتھ سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم میں جزوی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاگیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری اور اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 5/2026 کی روشنی میں خیبر پختونخوا پولیس کی یونیفارم میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی، اے ایس پی اور اس سے اوپر کے تمام پولیس افسران یکم جولائی 2026 سے اپنی سرکاری وردی کے ساتھ سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔یہ احکامات فوری طور پر تمام متعلقہ پولیس دفاتر کو عملدرآمد کیلئے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔