آصف زرداری اور بلاول سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں:عمر ایوب

 آصف زرداری اور بلاول سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں:عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پیپلز پارٹی اور صدر مملکت آصف زرداری پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور دونوں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو، سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جس طرح اپنی بات کی، اس سے ان کی حکومت کی حقیقت سامنے آتی ہے، جسے وہ انسٹالڈ حکومت سمجھتے ہیں۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اور پنجاب میں پیکا ایکٹ جیسے مسائل کے باوجود حکومت میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقتصادی طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ ملک سے 20 لاکھ نوجوان بیرون ملک جا چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی اپنی تقریر میں آصف زرداری پر تنقید کی اور کہا کہ آصف زرداری نے آج ثابت نہیں کیا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایوان سے باہر فیصلے کیے ہیں اور ایوان کو اہمیت نہیں دی گئی۔عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ جاری رہے گا اور وہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔