صدر مملکت آصف علی زرداری سے لندن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جو تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سندھ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی حالیہ تقریر بھی زیرِ بحث آئی، جبکہ بختاور بھٹو زرداری بھی ملاقات میں شریک تھیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں قیام کریں گے اور آنے والے دنوں میں صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔