زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں:عمر ایوب

زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں:عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے سندھ کے وزیراعلیٰ زرداری اور بلاول پر سخت تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے جا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی تمام پارٹیاں ایک ہی پیج پر ہیں اور ان کا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ عدالتیں اپنے فیصلے میرٹ پر کریں گی جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی، لیکن موجودہ حالات میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایجنسیاں پی ٹی آئی کے خلاف کیسز بنانے میں مصروف ہیں، جبکہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے ان کا کردار غیر فعال ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ زرداری اور بلاول سندھ کا پانی بیچنے کی سازش کر رہے ہیں اور پیکا ایکٹ پر بلاول کا رونا بے معنی ہے کیونکہ وہ خود اس میں ملوث تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف ہمیشہ بوٹ پالش کے چکر میں رہتے ہیں۔قبل ازیں، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت کے لیے 5، 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے منظور کیے۔