لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات پر نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لیے قانونی اصلاحات ضروری ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ قانونی اصلاحات کے ذریعے عوام کو انصاف کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے بعد نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو گئے۔