سیالکوٹ (آئی این پی )جنوبی افریقا میں 16 سال سے مقیم ایک پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق مسافر توصیف شہزاد 23 نومبر کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے وزٹ ویزے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے روانہ ہوا۔حکام کے مطابق دبئی میں ٹرانزٹ قیام کے دوران مسافر نے باکو کے لیے اپنی اگلی فلائٹ جان بوجھ کر چھوڑ دی اور اپنے پاکستانی پاسپورٹ پر ٹیمپرڈ ساتھ افریقن وزٹ ویزا پر جنوبی افریقا کیلئے بورڈنگ لینے کی کوشش کی۔ دبئی امیگریشن حکام نے مسافر کو روک کر چھان بین کے دوران اس کے جنوبی افریقا کے ویزے کو جعلی قرار دیا، دبئی حکام نے مسافر کو اگلی دستیاب پرواز سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیا