حیدر آباد: قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

حیدر آباد: قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

حیدر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی کپاس، چینی اور تیل خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو اور موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق، رحیم یار خان کے قریب منی آئل ٹینکر پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس میں 2 ہزار لیٹر کیروسین آئل موجود تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کی۔دوسری جانب مٹیاری کے قریب کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی کپاس، چینی کی بوریاں اور آئل جل گئے۔ آتشزدگی کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ 2 ٹرالرز اور ایک ٹینکر میں لگی، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑیاں کھڑی کرکے سحری کے لیے گئے تھے کہ اچانک ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس نے قریبی ٹرالرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122 کے علاوہ حیدر آباد اور دیگر علاقوں سے فائر ٹینڈر بھی شریک ہوئے۔