5سالہ بچی اغوا، اہل محلہ نے تعاقب کرکے ملزم پکڑ لیا

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر عارفوالا کی حدود کے چک نمبر 155 ای بی میں 5 سالہ کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نعیم اسلم کے مطابق 5 سالہ بھتیجی عاریشہ فاطمہ کو ملزم فرحان مبینہ طور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گیا ، علم ہونے پر اہل محلہ نے تعاقب کیا اور زیادتی کی نیت سے بچی کو لیجاتا ملزم ہتھے چڑھ گیا، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کرگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔