لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے ترقیوں سے محروم انسپکٹرز کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شنوائی کے لیے طلب کر لیا ، اْن کی جانب سے صوبہ بھر کے 62 انسپکٹرز کو شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ مراسلہ کے مطابق لاہور پولیس کے 7، فیصل آباد کے 15، راولپنڈی کے 10 انسپکٹرز کو ویڈیو لنک پر شنوائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملتان کے 7، شیخوپورہ کے 3، بہاولپور کے 5، ساہیوال کے 5، گوجرانوالہ کے 3 اور سرگودھا کے 2 انسپکٹرز بھی اس شنوائی میں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ان انسپکٹرز کی شنوائی کے بعد ترقیوں کے بارے میں مزید فیصلہ کیا جائے گا۔