101 سپرسیڈ سب انسپکٹرز کو اعتراضات کیخلاف 10 جنوری تک اپیلیں بھجوانے کا حکم،مراسلہ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کے حکم پر محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس، ترقیوں سے محروم 101سب انسپکٹرز کواعتراضات کیخلاف اپیلوں کا حق دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ سال 19دسمبر کو بورڈ اجلاس میں 272سب انسپکٹرز کی ترقیاتی زیرغور آئیں۔ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب کی جانب سے متعلقہ افسران کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر 101 سب انسپکٹرز سپر سیڈ ہوگئے،سپرسیڈ سب انسپکٹرز کو اعتراضات کیخلاف 10 جنوری تک اپیلیں بھجوانے کا حکم دیاگیا۔سپرسیڈ سب انسپکٹرز میں باقرشاہ،وسیم صابر،قاسم عباس،بدر مہدی،سب انسپکٹر قیصراقبال،حبیب الرحمان،طاہر یاسین،ذوالفقار علی،محمد لطیف ،آفتاب حسین،مشتاق احمد ابرار حسین،برکت علی،عمران خان،عمران منان ،سب انسپکٹر محمد افضل،افضال احمد ،محمد طارق،احمد بخش،مشتاق حیدر و دیگر شامل ہیں۔