اساتذہ، اے ای اوز کو ترقیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا

 افسروں کے تبادلوں پراساتذہ کی خفیہ رپورٹس پر دستخط نہ ہونے سیترقی کا عمل متاثر 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں ہزاروں اساتذہ اور اے ای اوز کو ترقیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا،افسروں کے تبادلوں پراساتذہ کی سالانہ خفیہ رپورٹس یعنی اے سی آرز پر دستخط نہ ہونے سے ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ ایس ایس ٹی اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز اور اے ای اوز اپنی ترقیوں کیلئے اے سی آرز مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔مختلف اضلاع میں تعینات اساتذہ اور اے ای اپنی سابقہ تعیناتیوں کے دوران زیر التوا سالانہ خفیہ رپورٹس مکمل کرانے اور متعلقہ افسروں سے دستخط لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکرٹریپنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی اے سی آرز پر دستخط کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو رپورٹس مکمل کرنے کے احکامات جاری کریں۔ زیر التوا رپورٹس مکمل کرانے کیلئے متعلقہ افسروں سے دستخط لینے کا واضح طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ اساتذہ کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اساتذہ کی ترقیوں میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور متعلقہ حکام اس معاملے میں عملی اقدامات اٹھائیں۔