عملے کی ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر ایسنشل سروس ایکٹ نافذ

لاہور( کرائم رپورٹر) امتحانی عملے کا ڈیوٹی سے غائب ہونے کو دیکھتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کردیا۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پر جن کی ڈیوٹی لگائی گئی وہ لازمی ڈیوٹی کریں گے۔عملے کی ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کیا گیا۔سکولوں اور کالجز کے اساتذہ لازمی ڈیوٹی کریں گے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈیوٹی سے غائب رہنے اور نہ جوائن کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ،چار مارچ سے صوبے بھر میں۔ میڑک کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔