الیکٹرک سگریٹ اور ویپ میں استعمال شدہ مائع پر نئی ایکسائز ڈیوٹی نافذ

ای،لیکوئڈز پر  16 ہزار 500 روپے  کلو کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے  گی
اسلا م آباد(آئی این پی )  ای لیکوئڈز کو پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ویپ میں استعمال ہونے والے مائع پر نئی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی  ۔ ایف بی آر کے بیان کے مطابق ای،لیکوئڈز پر اب 16 ہزار 500 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی، یہ نئی ڈیوٹی وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 میں 30 جون 2026 تک کی گئی ترامیم کے تحت نافذ کی گئی ہے۔  نئے ٹیکس نظام کے بعد ای لیکوئڈز تیار کرنے والے، درآمد کنندگان اور سپلائرز کو نئی ٹیکس شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، جبکہ انہیں اپنی کاروباری سرگرمیاں نئے قواعد کے مطابق ترتیب دینا ہوں گی